ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

Published on August 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 828)      No Comments

011
کوئٹہ(یو این پی )ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی ملک کا 69واں جشن آزاد ی اس عزم کے ساتھ منایا گیا کہ ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دن کا آغاز 21توپوں کی سلامی سے ہوا‘ نماز فجر کے بعد مساجد ،امام بارگاہوں میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ کوئٹہ میںیو م آزادی کی سب سے بڑی تقریب بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار پر منعقد ہوئی جہاں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پرچم کشائی کی تقریب میں صوبائی وزراء نواب محمد خان شاہوانی ، نواب جنگیز مری ، میرسرفراز بگٹی،سردارسرفراز ڈومکی،محمد خان لہڑی،عبیداللہ بابت،ارکان صوبائی اسمبلی سردارصالح محمد بھوتانی ،میر عاصم کرد گیلو، میرجان محمد جمالی ،سینیٹر سردارفتح محمد محمدحسنی ،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ ،انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان میجر جنرل شیرافگن میئر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ ،ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ اور دیگر نے شرکت کی ۔پرچم کشائی کی تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے بچوں نے قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کئے۔کوئٹہ میں جشن آزادی کی مناسبت سے خلجی قومی تحریک ، بلوچستان متحدہ محاذ،تحریک انصاف بلوچستان ،بڑیچ قومی اتحادکی جانب سے بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر جلسوں کی شکل اختیار کرگئیں ۔کوئٹہ میں جشن آزادی کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے حساس علاقوں میں فرنٹیر کور بلوچستان ، پولیس ،بلوچستان کانسٹیبلری اورا نٹی ٹیررارسٹ فورس کے مسلح دستے گشت کرتے رہے جبکہ جشن آزادی کی تقریبات کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ کوئٹہ کے علاوہ سبی ، ڈیرہ مراد جمالی،جعفرآباد،نصیرآباد،مچھ،بولان ، مستونگ، پنجگور، تربت، نوشکی ، خاران ،گوادر،حب ،لسبیلہ ، خضدار، قلات، انجیرہ ،پشین ، ژوب، قلعہ عبداللہ، چمن ، قلعہ سیف اللہ اوردیگر علاقوں میں بھی جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا اور پرچم کشائی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes