کوٹرادھاکشن منتخب نمائندوں اور مقامی افسران کی ہٹ دھرمی کے باعث شہر دوزخ کا منظر پیش کرنے لگا

Published on November 21, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 278)      No Comments

\"KRK\"
کوٹرادھاکشن(مہر سلطان سے) مقامی بلدیہ کی نااہلی ،سستی ،کوتاہی اور عدم دلچسپی کے باعث تحصیل کوٹرادھاکشن (دوزخ) کا روپ دھار چکی ہے ایسا لگتا ہے جیسے یہ شہر لاوارث ہے اور یہاں کسی عوامی نمائیندے کو توفیق نہی ہو رہی کہ وہ عوامی مسائل و مشکلات کے ازالے کے لیے کو تحوس اقدام اٹھائے یا اٹھوائے ،گذشتہ پانچ سال بھی اس شہر پر مسل لیگ ن کا راج تھا اور اب پھر بد قسمت شہریو نے ن لیگ کو ہی اپنا ووٹ دے کر اپنے راہنماء کامیاب کراوئے جن کو اس شہر سے قطعا کوئی دلچسپی نہیں ہے یہ لوگ ایسے چوہدریوں کے ڈیروں پر جا کر چائے کا کپ نوش فرامتے ہیں جن کے گھر کے ووٹر بھی انکے ساتھ نہیں ہیں اور ان کے کریکٹر پر بھی انگلیاں اٹھتی رہیتی ہیں اور یہ سیاسی لوٹے ورکر جن کا شہری ترقی و خوشحالی میں کوئی رول نہیں یہ صرف اپنے مفادات کے گرد گھومتے ہوئے نظر آتے ہیں ان سیاسی ورکروں کی کالی کرتوتوں سے شہر کا بچہ بوڑھا اور جوان سب واقف ہیں اور اگر یہی چراغ سیاست میں جلتے رہے تو ن لیگ کی ہر شے راکھ ہو جائے گی اور مستقبل میں کوئی ووٹر ن لیگ کو ووٹ دینے کو تیار نہیں ہو گا عوامی حلقوں نے خادم اعلی پنجاب سے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور تحصیل انتظامیہ سوئی ہو ئی ہے اس کو اٹھانے کے لیے ڈنڈے کی ضرورت ہے اور عوامی نمائیندوں کو جگانے کے لیے آپ خود کوئی تجویز بنا لیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme