زینب قتل کیس میں بڑی پیش رفت، اداروں کو ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی

Published on January 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 542)      No Comments

قصور (یواین پی) جنسی درندے کے ہاتھوں زندگی سے ہاتھ دھونے والی ننھی زینب کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے لیکن کئی روز گزرنے کے باوجود پولیس قاتل کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکا م ہے۔
زینب قتل کیس میں سامنے آنے والی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ننھی بچی اپنے انجام سے بے خبر اپنے مبینہ قاتل کے پاس دوڑ کر جارہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معصوم زینب بھاگ کر اپنے قاتل کے پاس گئی اور اس کے ساتھ چلی گئی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سامنے آنے والی ویڈیوز میں بھی دیکھا گیا کہ زینب ہاتھ پکڑ کر قاتل کے ساتھ جا رہی ہے جس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ اسے اغوا کرکے بربریت کی بھینٹ چڑھانے والا شخص اس کا جاننے والا ہی ہے۔
واضح رہے کہ قصور میں 4 جنوری کو 6 سالہ ننھی زینب کو اغوا کیا گیا اور اس کی لاش 9 جنوری کو کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی جس کے بعد پورے ملک کے عوام اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔ حکومت کی جانب سے زینب کے قاتل کی گرفتاری کیلئے وعدے کیے گئے اور ساتھ ہی متعدد پولیس اہلکاروں کو قاتل کو ڈھونڈنے پر لگادیا گیا لیکن اتنے روز گزرنے کے باوجود زینب کا قاتل آج تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy