نیب نے ملک کو تباہ کردیا،نیب حکام بغیر سوئے کام کر سکتے ہیں تو کریں ورنہ گھر جائیں، جسٹس گلزار احمد

Published on December 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

کراچی (یواین پی)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جیٹ فیول کی اوپن مارکیٹ میں فروخت اورکرپشن کیس کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے ملک کو تباہ کردیا،ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہو، یہی سننا چاہتے تھے تو سنو،جسٹس گلزار احمد کا کہناتھا کہ نیب نے ملک کو تماشا بنا دیا، ہاتھ ڈالا ہے تو انجام تک پہنچایا جائے،اعلیٰ عدلیہ نے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کان کھول کرسنو،نیب حکام کوسونے کی اجازت نہیں،نیب حکام بغیر سوئے کام کرسکتے ہیں توکریں ورنہ گھرجائیں ،انہوںنے کہا کہ اپنا تماشا تو بناتے ہو،ملک کا تماشا بھی بنا رکھاہے،نیب سے ملک کوسوائے رسوائی کے کچھ نہیں مل رہا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جیٹ فیول کی اوپن مارکٹ میں فروخت اور 2ارب37کروڑ روپے کرپشن کے کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس گلزار احمد پر مشتمل بنچ نے مقدمات کی سماعت کی۔عدالت نے کیس کی تفصیلی رپورٹ پیش نہ کرنے پر پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے نیب سے ملزم کیخلاف کیس کی تفصیلی رپورٹ کل تک طلب کر لی ،جسٹس گلزار احمد نے پراسیکیوٹر نیب اورتفتیشی افسرکوجھاڑپلاتے ہوئے کہا کہ ایک سال ہوگیا،نیب سے انکوائری مکمل نہیں ہورہی،14روز میں انکوائری ،ایک ماہ میں کیس فائنل کرنے کی قانونی پابندی ہے،انہوں نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر!معاملہ کیا ہے،کیا پیسے کھارہے ہو؟، اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ اپناکام ایمانداری سے کررہا ہوں،عدالت نے کہا کہ آپ کی ایمانداری ہم نے جانچ لی،ابھی تمہیں اندرکردیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes