ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، عدالتی معاملات ٹھپ

Published on January 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 406)      No Comments

\"pic
ٹیکسلا( یو این پی/ ڈاکٹر سید صابر علی سے) ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، عدالتی معاملات ٹھپ ، وکلاء اپنے من پسند امیدواروں کو جتانے کے لئے کنونسنگ میں مصروف ،صدارت کے لئے جمیل اصغر بٹ اور راجہ غلام مرتضیٰ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ، جنرل سیکرٹری کے لئے ملک سجاد اور مبشر نقوی پنجہ آزمائی کریں گے،مجلس عاملہ کی پانچ نشستوں کے لئے بھی ایک خواتین سمیت سات وکلاء میدان میں کود پڑے انتخابی دنگل 11 جنوری کولگے گا،سینئیر ایڈووکیٹ شیر پاؤ بطور الیکشن کمشنر انتخابات کی نگرانی کریں گے،169وکلاء نئی قیادت کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،ٹیکسلا بار میں موجود 70 فیصد ینگ لائرز کا کردار اہم ہوگا، نوجوان وکیل طاہر محمود راجہ نے بھی فنانس سیکرٹری کے لئے لنگوٹ کس لیا،تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں توں توں ٹیکسلا کچہری میں گہما گہما عروج پر پہنچ گئی ہے ، صدارت کے لئے راجہ غلام مرتضیٰ ، اور جمیل اصغر بٹ کے درمیان ون ٹو ون ، جنرل سیکرٹری کے لئے مبشر علی نقوی اور ملک سجاد حسین آمنے سامنے ، جبکہ نائب صدر کے لئے ملک باسط محمود اور ملک ذوالفقار، فنانس سیکرٹری کے لئے طاہر محمود راجہ اور عارف خان کے مابین ون ٹو ون مقابلہ ہوگا، مظفر رفیق پہلے ہی بلا مقابلہ لائبریری سیکرٹری منتخب ہوچکے ہیں،مجلس عاملہ کی پانچ نشستوں پر سات امیدوار وں سلیم اختر اعوان، علی رضا حیدری، آفتاب احمد ، مل نور محمد،خدیجہ فاطمہ،یاسر عرفان گجر، سید نذیر حسین شاہ، نے اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرائے ہیں،الیکشن کمشنر کی ذمہ داری شیر پاؤ انجام دیں گے جبکہ الیکشن بورڈ کے دیگر ممبران میں جاوید اقبال منگرال اور عقیل شاہ انکی معاونت کریں گے،پولنگ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔ادہر الیکشن قریب آتے ہیں وکلاء اپنے چیمبر سے غائب الیکشن کمپین میں مصروف نظر آتے ہیں جبکہ ٹیکسلا کچہری میں سائلین وکلاء کے الیکشن سے بری طرح سفر کر رہے ہیں،وکلاء اپنے چیمپبرز کی بجائے دوسروں کےء چیمبرز بار روم میں کنونسنگ کے لئے سر توڑ کوششیں کرتے پائے جاتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme