ٹھٹھہ اور دیگر علاقوں میں جعلی اودیات کی فروخت کھلے عام جاری

Published on January 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ: حمیدچنڈ)ٹھٹھہ اور دیگر علاقوں میں جعلی اودیات کی فروخت کھلے عام جاری،سرکاری و غیرسرکاری ڈاکٹروں کا بھاری کمیشن کے عیوض عوام کوکارٹیزون ملی ادیات لکھ کر دینا معمول بن گیا،محکمہ ہیلتھ کی جانب سے مقرر کردہ ڈرگ انسپیکٹر لاپتہ، حکومت سندھ فوری نوٹس لے سیاسی سماجی تنطیموں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ، مکلی ،جھمپیر،گھوڑا باری،جنگ شاہی اور دیگرچھوٹے بڑے علاقوں میں نقلی ادویات کی فروخت سرعام جاری ہے ،جعلی نقلی ادویات کچھ پرائیوٹ ادویات کی نجی کمپنیاں ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹوروں کو بھاری کمیشن کے عیوض دیتی ہیں جسکی وجہ سے مریضوں کو فائدئے کے بجائے الٹانقصاں اٹھانا پڑ رہا ہے اورجعلی ادیات کے استعمال کے باعث سائیڈ افیکٹ کے کیسز زیادہ سامنے آر ہے ہیں، جعلی ادویات کی فروخت کو روکنے کے لئے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے مقرر کردہ ڈرگ انسپیکٹر کوئی کردار ادا نہیں کر رہے ہیں ،دوسرے طرف ضلع کی سماجی ،سیاسی، مذہبی جماعتوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ نقلی ادویات بیچنے والے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔
ٹھٹھہ شہرمیں حیسکو انتظامیہ کی من مستیاں جاری،16سے18گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری
ٹھٹھہ (رپورٹ: حمیدچنڈ ) ٹھٹھہ شہرمیں حیسکو انتظامیہ کی من مستیاں جاری،16سے18گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری،پورے پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں واضع کمی کے باوجود ایکسین واپڈا اور ایس ڈی او ٹھٹھہ کی عوام کو جان بھوج کرتنگ کرنے لگے، ٹھٹھہ کے منتخب نمائندوں کی مکمل خاموشی ،تفصیلات کے مطابق پچھلے ایک ہفتے سے حیسکو انتظامیہ کی جانب سے ٹھٹھہ میں ایک بار پھر سے 16سے 18 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے، جبکے قریبی علائقوں مکلی،چھتوچنڈ،گجو سمیت دیگر علائقوں میں صرف ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، اس سلسلے میں ٹھٹھہ کی عوام کا کہنا ہے کے ایکسن واپڈا اور ایس ڈی او واپڈا کی جانب سے ٹھٹھہ شہر کے رہائشیوں کو تنگ کرنے کے لیے جان بھوج کر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ،جبکے دوسری جانب ٹھٹھہ کے منتخب نمائندوں نے بھی ٹھٹھہ شہر کی عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے، اس سلسلے میں ٹھٹھہ کے رہائشیوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کے واپڈا کی جانب سے ہر ماہ اضافی بل بیج دیے جاتے ہیں اور ایکسن کے مخصوص لائین مین ہم سے رشوت مانگ کر بل کم کرکے دینے کو کہتے ہیں جس کے انکار پر ہم ٹھٹھہ واسیوں سے 16سے18گھنٹوں تک بجلی بند کرکے انتقا م لیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کے ٹھٹھہ 2018 کی الیکشن میں نام نہاد عوامی نمائندوں کو ٹھٹھہ کی عوام اپنا ردِعمل ضرور دکھائیگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy