آفریدی کی تباہ کن باولنگ ،نیوزی لینڈ میں پاکستانی ٹیم جیت گئی ،پاکستانیوں کے لیے حیران کن خبر آگئی

Published on January 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 729)      No Comments

ویلنگٹن (یواین پی )قومی کرکٹ ٹیم تو نیوزی لینڈ سے چوتھا ون ڈے میچ بھی ہا ر گئی لیکن آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم 97 رنز پر آوٹ ہوگئی۔پاکستان کے شاہین آفریدی نے تباہ کن بولنگ کی اور 15 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں، کپتان حسان خان نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جوابی اننگز میں پاکستان نے مقررہ ہدف 9ویں اوور میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اس سے قبل 13 جنوری کو کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز ہفتہ 13جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوا ہے۔16 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 3 فروری تک جاری رہے گا، جس میں شریک ٹیموں کو چار چار کے گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔حسان خان کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم پاکستان کو گروپ ’ڈی‘ میں افغانستان، سری لنکا اور آئرلینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آج قومی کرکٹ ٹیم نے 262رنز بنائے جواب میں نیوزی لینڈ نے 5وکٹوں نے نقصان پر 45.5مقررہ ہدف حاصل کر لیا ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لوئر مڈل آرڈر بلے باز گرینڈ ہوم نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 45گیندوں پر 74رنز بنائے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy