حکومتی ہدایات کے مطابق انسداد ڈینگی اقدامات جاری رکھیں ڈپٹی کمشنر عثمان علی

Published on April 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 203)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر عثمان علی کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ اجلاس ،جس میں تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سر براہان نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر عثمان نے کہا کہ تمام محکموں کے سر براہان اپنے زیر انتظام دفاتر کی عمارتوں کے ڈینگی فری ہونے کے سر ٹیفیکیٹ ڈسی سی آفس میں جمع کروائیں اور حکومتی ہدایات کے مطابق انسداد ڈینگی اقدامات جاری رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں سرکاری دفاتر محدود سٹاف کے ساتھ طے شدہ ایس او پیز کے مطابق خدمات سر انجام دے رہے ہیں انسداد کورونا اقدامات کے لئے سرکاری محکمے تمام تر ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تبدیل ہوتے ہوئے موسم میں مچھروں کی افزائش ہو سکتی ہے اس لئے ویکٹر سر ویلینس کا کام بھی انتہائی ذمہ داری سے کیا جائے ۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ موجودہ لاک ڈاون کی صورت حال میں یہ انتہائی ضروری ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات کو مزید ذمہ داری ،احساس اور محنت سے سر انجام دیا جائے تاکہ لوگوں کے صحت سے جڑے معاملات کسی مشکل کا شکار نہ ہوں ۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ انٹاما لو جسٹ محمد اقبال نے ضلع میں ویکٹر سر ویلینس کے کام اور انسداد ڈینگی کے لئے کام کرنے والی ٹیموں کی کار کردگی سے متعلق بریفنگ دی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme