شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان تاریخی تعلقات کی کڑی ہے، برطانوی ہائی کمشنر

Published on October 14, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے شاہی جوڑے کی آمد پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کی کڑی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ برطانوی شاہی خاندان کے افراد کے دورہ سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوگا۔ برطانوی شاہی جوڑا پاکستان میں قیام کے دوران مختلف طبقات سے وابستہ افراد سے ملاقاتیں کرے گا۔تھامس ڈریوکا مزید کہنا تھا کہ شہزادہ ویلیم اور ان کی اہلیہ لاہور اور شمالی علاقہ جات کا بھی دورہ کریں گے۔ شہزادہ ویلیم اور ان کی اہلیہ پاکستانی نوجوانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog