دل لگی کی سزا خود ساختہ جر گہ نے اقلیتی قبیلہ کے نو جوان کو کشمیر’’ بدر‘‘ کر دیا

Published on January 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

راولاکوٹ(یوا ین پی)دل لگی کی سزا خود ساختہ جر گہ نے اقلیتی قبیلہ کے نو جوان کو کشمیر بدر کر دیا ۔ سدھن قبیلے کی نا انصافی کی انتہا اقلیتی قبیلہ سے کی جا نے والی زیادتی پر حکومت اور انتظامیہ خا مو ش ۔ اقلیتی قبیلے کے نو جو ان کو مجر م ٹھہرا کر کشمیر بدر کر دیا گیا اور راولاکوٹ کے نوا حی گا ؤ ں علی سوجل کے رقبہ چھیتروڑا میں نا انصافی کی یہ نئی داستان رقم ہوئی ۔ حاصل شدہ معلو مات کے مطا بق اس گاؤ ں سے تعلق رکھنے والے اقلیتی قبیلے (قاصفی ) کے نوجوان عمران اسلم کی اس گا ؤ ں میں با اثر سدھن قبیلہ کی ایک خاتون سے دل لگی ہو گئی ۔ نو جوان خاتو ن کو لے کر پاکستان چلا گیا اس کی اطلا ع جب گا ؤ ں کے لو گوں کو ہو ئی تو انہو ں نے شدید رد عمل دیا ۔ نام نہا د جر گہ کا انعقاد کر کے فیصلہ کیا گیا کہ عمران اسلم کو کشمیر بدر کر دیا جا ئے ۔ عمران اسلم کے گھر والے اور رشتہ دار بھی اس فیصلہ کو تسلیم کر بیٹھے جس کے بعد عمران اسلم پر پابند ی عائد کر دی گئی جبکہ خاتو ن کو واپس لا کر اُس کی کہیں اور شادی کر دی گئی اس علا قہ میں کئے گئے اس فیصلہ پر مکمل خا موشی ہے ۔ حکومت اور انتظا میہ بھی کوئی کر دار ادا کر نے سے قاصر ہیں ۔ افسو س ناک بات یہ ہے کہ اسی با اثر قبیلہ سے تعلق رکھنے والے ایک جو ڑے کو چند ماہ قبل انہتا ئی نا زیبہ حالت میں شہر کے مینمر کز سے حراست میں لیا گیا تھا لیکن اس جو ڑے کے خلا ف برادری کی سطح پر کوئی سخت ردِ عمل دینے کے بجا ئے صلح کر وا دی گئی تھی اور اس کھلے زنا کے خلا ف بھی راولاکوٹ کی آٹھ کے قریب مر کزی جامع مساجد میں سے کسی ایک کے خطیب نے بھی لب کشائی کر نا بھی گوارا نہ کی تھی ۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ بڑی تعداد میں رشتہ داری اور اثر ورسو خ کی بنیا د پر بہت سارے ایسے لو گو ں کو بھی سدھن تسلیم کر لیا گیا ہے جن کا حسب نسب کوئی اور ہے لیکن اس پر سدھن برادری مصلحت کا شکا ر ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy