پی ٹی وی کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ انتقال کرگئیں

Published on August 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

صدر آرٹس کونسل سمیت شوبز انڈسٹری اور دیگر شخصیات کا اظہار افسوس
کراچی ( یواین پی) پاکستان ٹیلی ویڑن کی معروف و سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کراچی میں انتقال کر گئیں،دردانہ بٹ گزشتہ کئی دنوں سے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں انہیں حالت زیادہ خراب ہوجانے کے باعث وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا ،دردانہ بٹ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں تاہم ان کا کرونا مثبت آجانے کے بعد ان کی طبیعت مزید خراب ہوگئی تھی، آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے دردانہ بٹ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دردانہ بٹ آرٹس کونسل کی معزز ممبر تھیں، ان کے ساتھ میرا تعلق کافی گہرا اور پرانا تھا ،وہ پاکستان ٹیلی ویڑن کے زمانے کی شاندار فنکارہ تھیں، ان کے انتقال پر آرٹس کونسل گہرے دکھ میں ہے،دردانہ بٹ کی نمازِ جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes