عمران خان نے جی پیک یعنی گوگی پنکی اکنامک کاریڈور بنایا مریم نواز

Published on July 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

خان نے اپنے ایک عہدیدار ڈونلڈ لو کے پاس بھیجا اور کہا غلطی ہوگئی ہے ہمیں معاف کردو
چوہنگ /رائیونڈ(یواین پی)ملکی خزانہ خال کیونکہ بنی گالہ والے سب کھا گئے17 جولائی پنجاب کی ترقی کی جنگ جیتنا ہے (مریم نواز) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے لاہور کے ولنشیا ٹاؤن ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سی پیک لیا تو عمران خان نے کچھ نہیں کیا، ان کے میگا پروجیکٹ کا نام“ گوگی، پنکی اقتصادی رہداری”پیک ہے، لاہور اور پنجاب کے عوام کا لوٹا مال سیدھا بنی گالہ جاتا تھا آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ ہم نے دل پر پتھر رکھ کر ہمیں جس آئی ایم ایف معاہدے کے تحت تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑیں وہ معاہدہ کس نے کیا تھا، قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا، مسلم لیگ (ن) کو پاکستان کا جتنا خیال ہے کسی اور کو نہیں، پاکستان کی سیاست کا پالا ایک ایسے شخص سے پڑ گیا ہے جو تاریخ کا سب سے بڑا فتنہ ساز اورانتشار ہے، مجھے کہنے کی اجازت دو وہ تاریخ کا سب سے بڑا بہروپیہ ہے، وہ امریکی عہدیدار ڈونلڈ لو کو دن رات بدنام کرتا رہا جبکہ اس نے اپنا ایک عہدیدار ڈونلڈ لو کے پاس بھیجا اور کہا کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے ہمیں معاف کردو، ایسا سنگین مذاق کوئی عقل و شعور رکھنے ولا کرسکتا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题