رانا ثناء اللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بارے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔سہیل عباسی

Published on January 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 187)      No Comments

انصاف نہ ملا توجلد ساری قوم کو سڑکوں پر لائیں گے۔عوامی تحریک
چیف جسٹس سانحہ ماڈل ٹاؤن پر پانامہ جیسی جے ٹی آئی بنا کر انصاف دلائیں
راولپنڈی ( یو این پی)پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے ترجمان سہیل عباسی نے کہاہے کہ رانا ثناء اللہ ہرروز ٹی وی چینل پر عوام کو گمراہ کرتے ہیں کہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ عدالت میں ہے عوامی تحریک کو سڑکوں پر احتجاج کی بجائے عدالتی محاذ پر لڑنا چاہیئے ،جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب حکومت گزشتہ چار سالوں سے مقدمے کی کروائی میں ریاستی وسائل کے بل بوتے پررکاوٹیں ڈال رہی ہے،تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں،ثبوتوں کو مٹا یا جارہا ہے ،کاغذات کو بدلا جارہا ہے ،ملوث افسران کو ترقیاں دے دی گئیں ہیں،جونہی ہی کسی ایک عدالت میں مقدمہ نتیجہ خیز ہونے لگتا ہے جج کو تبدیل کر دیا جاتا ہے اور کاروائی ازسر نو شروع ہو جاتی ہے ،باقر نجفی رپورٹ لینے کیلئے تین سال میں تین مرتبہ کاروائی دہرائی گئی ،ان حالات میں ہم سڑکوں پر نہ آئیں تو کہاں جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزٹینچ بھاٹہ گلی نمبر دو میں معززین علاقہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن بارے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر خطیب جامع مسجد خضریٰ علامہ معصب عباسی بھی موجود تھے ۔سہیل عباسی نے کہاکہ دل کے مریضوں کو جعلی اسٹنٹ کی فروخت کے ازخود نوٹس کی گزشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ عوام کو معاشرتی ،معاشی اور سیاسی انصاف دینا ریاست کی ذمہ داری ہے جبکہ باقر نجفی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں قتل و غارت اس لئے کی گئی کہ حکومت ڈاکٹرطاہر القادری کو ان کے سیاسی ایجنڈے سے باز رکھنا چاہتی تھی ،سانحہ ماڈل ٹاؤن اگر کسی مہذب معاشرے میں ہو تا تو آسمان ٹوٹ پڑتا ،ہماری محترم چیف جسٹس سے التجاء ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سوموٹوایکشن لیں اور پانامہ جیسی جے آئی ٹی بنا کر ہمیں انصاف دلائیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے کارکن ایک ایک دروازے پر جاکر اس سانحے بارے عوام کوآگاہی دے کرہے ہیں،علاوہ ازیں ہر سیاسی و مذہبی جماعت اور مختلف مکاتب فکر کو بھی اعتماد میں لیا جارہاہے ،جس کا ایک نظارہ مال روڈ لاہور کے احتجاج میں دنیاء نے دیکھا ،انصاف نہ ملا تو جلدساری قوم کو سڑکوں پر لائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy