آصف زرداری کا یوم کشمیر پر موچی گیٹ میں جلسہ کرنیکا فیصلہ

Published on January 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

کراچی (یواین پی) پیپلز پارٹی نے لاہور کے تاریخی مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ آصف زرداری نے 5 فروری کو یوم کشمیر پر موچی گیٹ میں جلسہ عام منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سابق صدر کہتے ہیں جلسے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر مسلسل ظلم کر رہا ہے، بھارت کے خلاف عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا ہو گا، بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں اور سازشوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔شریک چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی اور آئندہ بھی ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رہے گی۔ انہوں نے عالمی ادارے پر زور دیا کہ بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں پر ظلم رکوانے کے لئے اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔آصف علی زرداری نے پی پی پی پنجاب تنظیم کو جلسے کی تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے۔ جلسے کا فیصلہ آصف علی زرداری سے پنجاب تنظیم کی ملاقات میں کیا گیا۔ بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں قمر الزمان کائرہ اور چودھری منظور کی قیادت میں پنجاب تنظیم نے آصف زردری سے ملاقات کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes