چائنا-آسیان ایکسپو کی نتیجہ خیز سلسلہ وار سرگرمیاں جاری

Published on September 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

چائنا-آسیان پراسیکیوشن انفارمیشن ایکسچینج سینٹر کا بھی آغاز کر دیا گیا
بیجنگ (یواین پی)20ویں چائنا-آسیان ایکسپو اور چائنا-آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ کے لیے فورم کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہا،جس میں ویسٹ نیو لینڈ-سی کوریڈور کی تعمیر اور آر سی ای پی خطے میں کاروباری اداروں کے تعاون کو مضبوط بنانے جیسے موضوعات پر سلسلہ وار نتائج حاصل ہوئے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ساتویں چین-آسیان لاجسٹک کوآپریشن فورم اور نیو لینڈ-سی کوریڈور کے لیے گوانگ شی پروموشن کانفرنس میں، گوانگ شی اور شیان شی کے کاروباری اداروں نے مغربی نیو لینڈ-سی کوریڈور ٹرین اور چین-یورپ مال بردار ریل گاڑی کو ملانے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔رواں سال جنوری سے اگست تک، نیو ویسٹ لینڈ-سی کوریڈور کے تحت کل 6,107 ریل گاڑیاں چلائی گئیں، جو کہ سال بہ سال 5فیصد کا اضافہ ہے۔15 ویں چین-آسیان مالیاتی تعاون و ترقی کے رہنما فورم میں، سرحد پار مالیاتی خدمات کے ایک پلیٹ فارم کا آغاز کیا گیا، جب کہ ایک اور سرگرمی میں چائنا-آسیان پراسیکیوشن انفارمیشن ایکسچینج سینٹر کا بھی آغاز کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme