ضلع ٹھٹھہ میں محکمہ تعلیم کی انتظامیہ اور بایومیٹرک عملے کی غلط پالیسیوں اور اساتذہ کو تنگ کرنے والے رویے کے باعث ضلع بھر کے 3 سوسے زائد اساتذہ نے مجبورن وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لے لی

Published on January 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ضلع ٹھٹھہ میں محکمہ تعلیم کی انتظامیہ اور بایومیٹرک عملے کی غلط پالیسیوں اور اساتذہ کو تنگ کرنے والے رویے کے باعث ضلع بھر کے 3 سوسے زائد اساتذہ نے مجبورن وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لے لی،جس کے باعث ڈائی سو سے اوپر پرائمری اسکولز بند ہوگئے، جبکے دوسری جانب ایک پرائمری اسکول دو اضلاع میں چلنے کا انکشاف بھی سامنے آگیا ہے،اس سلسلے میں باخبر ذرائع سے ملنے والی رپوٹ کے مطابق پرائمری تعلیم ٹھٹھہ کی انتظامیہ کی غلط پالیسیوں اور بایومیٹرک کے ناکارہ سسٹم اور بایو میٹرک عملے کا پرائمری اساتذہ کو بلاوجہ تنگ کرکے ڈی او پرائمری کے پاس پیشیاں لگوانے والے عمل کے باعث مجبورن تنگ آکر تین سؤ سے زائدپرائمری اساتذہ نے دو ماہ کے اندر وقت سے پہلے رٹائرمینٹ لے لی ہے، جس کے باعث ضلع ٹھٹھہ میں ایک دم ڈہائی سؤ اسکولز بند ہوگئے ہیں جبکے ڈی او پرائمری کے اساتذہ سے بداخلاق رویے کے باعث کئی اساتذہ نے وقت سے قبل رٹائرمینٹ کی درخواستیں جمع کروادی ہیں ، اس سلسلے میں ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں 1509 پرائمری اسکولوں میں سے کتنے ہی اسکولیں اساتذہ کی کمی کے باعث بند ہوچکے ہیں ،جس کے باعث ضلع ٹھٹھہ میں بنیادی پرائمری تعلیم کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہوگئی ہے اور ہزاروں معصوم بچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے ، اس سلسلے میں رٹائرڈ ہونے والے اساتذہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کے وہ کافی عرصے سے اپنی ڈیوٹی دے رہے ہیں مگر بایومیٹرک کے سسٹم میں ڈی او پرائمری ٹھٹھہ کی جانب سے بار بار ان سے بلاجواز رشوت طلب کی جارہی ہے اور رشوت نہ دینے کی صورت میں اساتذہ کو غیر حاضر دکھاکر بلیک میل کیا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے اساتذہ نے مجبور ہوکر رٹائرڈمینٹ لے لی، دوسری جانب چھتوچنڈ کے قریب ولو پالاری گاوں میں چلنے والی اسکول میں انکشاف ہوا ہے کے محکمہ پرائمری تعلیم ٹھٹھہ اور سجاول کی ملی بگھت مذکورہ اسکول دونوں اضلاع میں چلایا جارہا ہے ،اور ایس ایم سی کے فنڈ دونوں اسکولوں کے نام پر لیے جارہے ہیں ، اس سلسلے میں کچھ عرصہ قبل گاوں کے مکینوں کی درخواست پر محکمہ تعلیم ٹھٹھہ اور سجاول کی جانب سے ضلع کی پرائمری اسکول گل محمد جلبانی کو بند دکھاکر گاوں ولو پالاری میں دکھایا گیا جہاں دو سو سے زائد طلبات تعلیم حاصل کرنے جاتے تھے مگر اچانک بیومیٹرک سسٹم آنے کے بعد یہ انکشاف سامنے آیا کے گل محمد جلبانی اسکول جو سجاول ضلع میں چل رہی ہے جسکو ایس ایم سی کا فنڈ بھی مہیا ہورہا ہے جبکے اس اسکول کو ایٹ کرکے ولو پالاری گاوں میں بھی کھولا گیا تھا جسکے نام پر محکمہ تعلیم ٹھٹھہ کی انتظامیہ ایس ایم سی کے فنڈ جاری کرتی آرہی ہے ایسے انکشاف کے بعد بایو میٹرک عملے کی رپورٹ پر مذکورہ ولو پالاری گاوں میں چلنے والی اسکول بند ہوگئی ہے اور گاوں ولو پالاری کے طلبات تدریسی عمل سے محروم ہوگئے ہیں ،محکمہ پرائمری تعلیم کے ایسے رویے پر ٹھٹھہ کے سماجی تنظیموں نے اعلیٰ افسران سے نوٹس لیتے ہوئے زمیوار وں کے خلاف کاروائی کرنے اور بند اسکولوں کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

…………………………………………………………………………………..

ملاح اتحاد تحریک سندھ کی جنرل باڈی کا اجلاس گذشہ دن مچھلی مارکیٹ ٹھٹھہ میں چئرمین ڈاڈا آدم گندرو کی صدارت میں ہوا جس میں ٹھٹھہ ضلع سمیت بدین ،سجاول اور ٹنڈومحمد خان اضلاع سے عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ملاح اتحاد تحریک سندھ کی جنرل باڈی کا اجلاس گذشہ دن مچھلی مارکیٹ ٹھٹھہ میں چئرمین ڈاڈا آدم گندرو کی صدارت میں ہوا جس میں ٹھٹھہ ضلع سمیت بدین ،سجاول اور ٹنڈومحمد خان اضلاع سے عہدیداروں نے بھرپور شرکت کی ، اس موقعے پر ضلع ٹھٹھہ اور تعلقہ میرپورساکرو کی باڈی تشکیل دی گئی جس میں ضلع ٹھٹھہ کے صدارت کے لیے صحافی محمد ایوب ملاح ،سینئر نائب صدر امام بخش میرانی ، نائب صدر اللہ بخش میرانی ، جنرل سیکریٹری علی حسن ملاح، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد اکرم ملاح ، خزانچی یارمحمد ملاح ، آفیس سیکریٹری عبدللہ گندرو، پریس سیکریٹری صحافی شیراز واریو منتخب کیے گئے جبکے تعلقہ میرپوساکرو کے کیے صدر عبدالستار ملاح، سینئر نائب صدر ایدن ملاح ، نائب صدر محمد صدیق چانڈیو، جنرل سیکٹری سلظان ملاح ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری خیر محمد ملاح ،جوائنٹ سیکریٹری محمد عیسیٰ ملاح ،خزانچی قاسم کیو، پریس سیکریٹری محمد علی ملاح آفیس سیکریٹری محمد رحیم کو منتخب کیا گیا ، دوسری جانب پریس کلب مکلی کے عہدیداروں گل شاہ ، اکبر دلوانی، عبدالحسین مہندرو، شہمیرقریشی،سینئر صحافی اعجاز واریو،حنیف جاکھرو،محبوب بروہی، حمید چنڈ، راجہ تنویر،سجاد میمن ، مہر علی حمائتی اور دیگر نے صحافی محمد ایوب ملاح کو ملاح اتحاد تحریک ضلع ٹھٹھہ کے صدر منتخب ہونے پر مارکباد دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes