پانامہ لیکس، وزیراعظم کی ان ہاؤس تبدیلی، شہباز شریف اور چوہدری نثار آمنے سامنے

Published on April 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

444
اسلام آباد (یو این پی)  پانامہ لیکس کے بعد مسلسل دباؤ کا شکار وزیراعظم میاں نواز شریف نے ان ہاؤس تبدیلی کیلئے اپنے قریبی رفقاء سے مشاورت شروع کردی ہے اور تجویز دی ہے کہ عدالتی کمیشن کا فیصلہ آنے تک عبوری مدت کیلئے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر یا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق میں سے کسی ایک کو عبوری وزیراعظم نامزد کر د یا جائے ۔ وزیراعظم کی اس تجویز کو ان کے چھوٹے بھائی وزیر ا علیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے یکسر مسترد کر دیا ہے اور اصرار کیا ہے کہ عبوری مدت کیلئے وہ خود یا ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کر دیا جائے۔ مصدقہ معلومات کے مطابق وزیر ا علیٰ پنجاب نے وزیراعظم کی اس تجویز کی روشنی میں پیر کو وفاقی دارالحکومت کا ہنگامی دورہ بھی کیا اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے خصوصی ملاقات بھی کی ۔ معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب وزیر داخلہ کو اپنے لئے متفق کرتے رہے لیکن وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا ہے کہ اگر وزیراعظم میاں نواز شریف کچھ عرصہ کیلئے اپنا عہدہ چھوڑتے ہیں تو عبوری مدت کیلئے وہ سب سے مضبوط امیدوار ہونگے ۔ اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان پر واضح کیا کہ ان کو اگر وزیراعظم نامزد کیا گیا تو وزراء کی بڑی اکثریت اس کی حمایت نہیں کرے گی ۔ خاص طور پر وزیر دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر برائے پلاننگ و کمیشن چوہدری احسن اقبال اس فیصلے کو قبول نہیں کرینگے اس پر وزیر داخلہ نے خادم اعلیٰ پر واضح کردیا ہے کہ مجھے کسی وفاقی وزیر کی پرواہ نہیں ہے ان ہاؤس تبدیلی کیلئے میں اراکین اسمبلی کی تعداد پوری کرلوں گا ۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب واپس لاہور تشریف لے گئے جبکہ اس حوالے سے چوہدری نثار علی خان نے مولانا فضل الرحمن کو بھی اپنا ہمنوا بنالیا ہے ۔ ان ہاؤس تبدیلی کی صورت میں مولانا فضل الرحمن چوہدری نثار علی خان کی سپورٹ کرینگے ۔ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف رائیونڈ محل میں شدید دباؤ میں ہیں اور پچھلے 72گھنٹوں میں انہوں نے تین بار شریف کمپلیکس میں خود جا کر اپنا طبی معائنہ کروایا ہے اور چوتھی بار ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کو خود محل کے اندر جا کر وزیراعظم کو طبی ا مداد فراہم کرنا پڑی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو آئینی اور قانونی مشیروں نے آگاہ کر دیا ہے کہ آف شور کمپنیوں سے متعلق حسین نواز کا انٹرویو ا ور مریم نواز کی طرف سے اپنے فلیٹس کی ملکیت کی تصدیق ان کے لئے مشکلات پیدا کرے گی رائیونڈ کے محل اور وفاقی دارالحکومت میں سیاسی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہوتی ہوئی دکھائی دے ر ہی ہیں دوسری طرف وزیراعظم نے اپنے بااعتماد ساتھی اسحاق ڈار کے ذریعے آصف علی زرداری سے لندن میں ملاقات کا وقت بھی مانگ لیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی لندن روانگی شریف میڈیکل کمپلیکس کے ماہر ڈاکٹروں کے مشورے کے نتیجے میں ہو ر ہی ہے تاکہ وزیراعظم دباؤ سے باہر آسکیں۔ ان ہاؤس تبدیلی کی صورت میں وزیر ا علیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题