ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے دس سالہ بچہ جاں بحق

Published on May 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

حافظ آباد (یواین پی)ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چلنے سے بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں پیش آیا جہاں جہاں دس سالہ بچہ ٹک ٹاک ‏بناتے ہوئے گولی چل جانےسے جاں بحق ہوگیا۔ بچے نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے مبینہ طور پر اصلی پستول سے خود پر فائر نگ کر دی جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق والدین نے واقعہ کو اتفاقیہ قرار دے کرقانونی کارروائی سے انکار کر دیا اور اسپتال انتظامیہ نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے حادثہ ہونے اور اس کے نتیجے میں اموات ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ پاکستان میں ٹک ٹاک کے شوقین افراد کی تعداد لاکھوں میں ہے جو اپنی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں، اس دوران ہزاروں نوجوان خطرناک انداز میں ویڈیو بنا کر ایپ پر ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں جس کے باعث گذشتہ ایک سال کے دوران درجنوں نوجوان اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ٹک ٹاک کی وجہ سے اس سے پہلے بھی کئی واقعات سننے میں آ چکے ہیں۔ رواں برس فروری میں بھی شمالی چھاؤنی کے علاقے میں 5 لڑکے ایک ہی رکشے میں سوار ہو کر سیر کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں 16 سالہ مصطفٰی نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانا شروع کر دی، اس دوران لڑکوں نے رکشے پر ویلنگ کی جس سے رکشہ بے قابو ہو کر ایک پلر سے ٹکرانے کے بعد کار سے جا ٹکرایا۔ حادثے میں پانچوں دوست شدید زخمی ہوگئے تھے۔اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے 16سالہ احمد ، 16سالہ سلمان اوربیوہ خاتون کے اکلوتے لخت جگر 15 سالہ مصطفیٰ کی موت کی تصدیق کر دی تھی۔ گذشتہ برس کراچی کے علاقہ گلستان جوہر میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں سیکیورٹی گارڈ سر پر پستول رکھ کر ٹک ٹاک ویڈیوبنارہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ قبل ازیں خیر پور میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنے پر نوجوان لڑکی نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا دی تھی۔ لڑکی نے والدین کی جانب سے روکے جانے کے بعد لڑکی نے یہ قدم اٹھایا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy