غیر معیاری لاکالجز کیس، سپریم کورٹ نے تمام سرکاری یونیورسٹیوں کو نئے لاکالجز کے الحاق سے روک دیا

Published on January 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

لاہور (یواین پی)غیر معیاری لاکالجز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے تمام سرکاری یونیورسٹیوں کونئے لاکالجز کے الحاق سے روک دیااور یونیوسٹیوں کے وائس چانسلرز کو لاکالجز کی انسپکشن کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں غیر معیاری لاکالجز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت ملک بھرکی یونیورسٹیوں کے وی سیزعدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں مستقل وی سی تعینات نہ ہونے پر اظہار کیا اور چیف جسٹس پنجاب کو فوری طلب کر لیا۔عدالت نے سرکاری یونیورسٹیوں کو نئے لاکالجز کے الحاق سے روک دیا اور وی سیز کو انسپکشن کا حکم دے دیا، چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ وکالت کیلئے انٹری ٹیسٹ ختم کردیں،اگرنقل مارکروکیل بنناہے توایسے سسٹم کوختم کردیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题