سعودی جیل میں شادی کی تقریب کا انعقاد

Published on January 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

جدہ/قطیف (یواین پی۔۔۔ زکیر احمد بھٹی)سعودی ریاستی سلامتی کے ادارے نے مشرقی ریجن کی جیل میں قطیف کے ایک قیدی کی شادی کی تقریب منعقد کی۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو سلامتی اداروں کی جانب سے سعودی عرب کے مشرقی ریجن کی جیل میں قطیف کے ایک قیدی کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی ، جس میں دولہا کو 10 ہزار ریال کا تحفہ بھی دیا گیا۔ دولہا دلہن کے رشتے دار، قطیف کے عمائدین ، صحافی اور متعدد سماجی اداروں کے رضاکار شادی کی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایک فلم بھی دکھائی گئی۔ عوامی گیت گائے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes