توشہ خانے کی امانتوں میں خیانت کرنے والے سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے، حمزہ شہباز

Published on October 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

لاہور(یواین پی) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سائفر گم ہونے کا بیان مضحکہ خیز ہی نہیں تشویشناک بھی ہے،ایسے اعترافات سے عمران خان کا کھلنڈرا پن واضح ہے۔حمزہ شہباز نے سائفر گم ہونے کے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا توشہ خانے کی امانتوں میں خیانت کرنے والے سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے۔ حمزہ شہباز شریف کا کہناتھا حساس دستاویزات پر سیاست کھیلنا شاطر اور جھوٹ کے پروردہ عمران نیازی کا خاصا ہے۔ پاکستان کی وزارت عظمی پر بیٹھ کر سازشی جال بنا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes