اے ایس آئی پولیس کو رینجرزنے تحویل میں لے لیا

Published on January 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 401)      No Comments

ٹھٹھہ( رپورٹ:حمیدچنڈ) اے ایس آئی پولیس کو رینجرزنے تحویل میں لے لیا ، آنکھوں پر پٹھیاں باندھ کر تین گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بناکر چھان بین کرتی رہی، اس سلسلے میں جھمپیر پولیس تھانے کے اے ایس آئی گل حسن بروھی جھمپیرتھانے کی سرکاری پراپرٹی کیمیکل کراچی لیبارٹری سے چیک اپ کرانے کے بعد واپس ٹھٹھہ کے طرف آرہا تھا کہ گھگرپہاٹک اسٹاپ کے قریب رینجرز کے اہلکاروں نے روک کر تلاشی لی اور مذکورہ پراپرٹی برآمد کرکے اے ایس آئی کو گرفتار کرکے ایک پوسٹ پر لے گئے جھاں پر تین گھنٹے تک آنکھوں پر پٹھیاں باندھ کر تشدد کا نشا نہ بنایا اور الٹے سیدھے سوالات کرتے رہے ، اس سلسلے میں اے ایس آئی گل حسن بروھی مکلی پریس کلب پہنچ کر صحافیوں کوبتایا ہے کہ کمیمیکل پراپرٹی چیک کے کورٹ لیٹر اور پولیس ڈیوٹی کے کارڈ دکھانے کے باوجود رینجرز اہلکاروں نے بلا جواز تحویل میں لے کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے تمام قانونی رکارڈ اور عدالت کا لیٹر لیکرپراپرٹی کیمیکل لیکر کراچی لیبارٹری چیک اپ کیلئے گئے ہوئے تھے واپسی پر ارینجرزنے انتھائی بدتمیزی کا رویہ اختیار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے ، جوکہ ناانصافی ہے ،اے ایس آئی گل حسن بروہی نے آئی جی سندھ ای ڈی خواجہ، ڈی رینجرزسے معاملے کا نوٹیس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme