عالمی منڈی ایل این جی کی پیداوار کم اور طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ

Published on July 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان نے 2015ء کے بعد مہنگی ترین ایل این جی خریدی ہے۔ اس کا ریٹ 15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے بھی زیادہ ہے۔ذرائع کے مطابق ایل این جی کارگو ستمبر 2021ء میں پاکستان آئیں گے۔ ایل این جی کے 4 شمپنٹ کا ریٹ پندرہ ڈالر فی یونٹ سے زیادہ ہے اور ملک بھر میں ترسیل کرتے وقت یہ 19 سے 22 ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 سے 7 ستمبر 2021ء کی ایل این جی کا ریٹ 15.39 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو جبکہ 12 سے 13 ستمبر کی ایل این جی کا ریٹ 15.49 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہے۔اس کے علاوہ 17 سے 18 ستمبر کی ایل این جی کا ریٹ 15.39 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہے جبکہ 27 سے 28 ستمبر کی ایل این جی کا ریٹ 15.19 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو ہے۔عالمی منڈی ایل این جی کی پیداوار کم اور طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy