سیدالانبیاء ﷺ سے قلبی لگاؤ رکھنے والے آج بھی نوازے جارہے ہیں۔محترمہ ناظرہ مسعود 

Published on January 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      1 Comment

فیصل آباد (یواین پی)لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل شعبہ خواتین ونگ کی چےئرپرسن محترمہ ناظرہ مسعودصاحبہ نے لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ خواتین کی ماہانہ محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیدالانبیاء ﷺ سے قلبی لگاؤ رکھنے والے آج بھی نوازے جارہے ہیں،اپنی دل کی آنکھوں سے مشاہدات کررہے ہیں اوران عطاؤں کوظاہری طو رپر بھی دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ دلوں میں ہروقت اللہ ورسولﷺ سے عشق ومحبت میںآگے بڑھنے کی جستجو پیداکریں تاکہ اللہ ورسولﷺ کی بارگاہ اقدس میں آپ کے اعمال پسند آجائیں۔مرکزی کوارڈینیٹرز خواتین ونگ کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اورعقیدہ ختم نبوت ﷺ کیلئے ہرطرح کی قربانی دینے کاعہد کیا،اس کے علاوہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کے نااہل کرپٹ،غدارسیاستدانوں کی کرپشن کی بناپران سے اپنی لاتعلقی کابھی اظہارکیا۔اس موقع پر خواتین کوارڈینیٹرز سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے اپنے ووٹ کاحق چےئرمین لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کودینے کااعلان کیااوریہ عہدبھی کیاکہ آئندہ انتخابات میں ہم کسی بے نمازی،بددیانت،کرپٹ ،بدکردار،شرابی اورجواری کوووٹ نہیں دیں گی بلکہ نیک ،صالح ،بااخلاق ،باکردار اورنمازی امیدواروں کوووٹ دیں گی ۔یہ عظیم الشان روحانی وجدانی محفل پاک سیدالانبیاء ،تاجدارختم الرسل ،وجہ تخلیق کائنات ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ درودوسلام کیساتھ اختتام پذیر ہوئی ،شرکائے محفل پاک کیلئے پردے اورلنگر شریف کاخصوصی اہتمام کیاگیا ۔

Readers Comments (1)




Weboy

Free WordPress Themes