اگر آپ باقاعدگی سے مرچیں استعمال کرتے ہیں تو آپ کے جسم کی یہ چیز کبھی خراب نہیں ہوگی

Published on February 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

 


لندن(یو این پی) سرخ مرچیں ہماری خوراک کا جزو لازم ہیں لیکن کئی ممالک ایسے ہیں جہاں یہ استعمال نہیں کی جاتیں۔ اب نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے ان کا ایسا حیران کن فائدہ بتا دیا ہے کہ ہر ایک ان کا استعمال معمول بنا لے گا۔ یو این پی کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ سرخ مرچوں کا استعمال ان مخصوص عصبی خلیات کو کبھی کمزور اور خراب نہیں ہونے دیتا جو دماغ کے جسمانی اعضاءکی حرکت کو کنٹرول کرنے والے حصے میں موجود ہوتے ہیں۔ یہ خلیے اگر کمزور ہو جائیں تو انسان الزایمر، پارکنسنز اور رعشہ جیسی مہلک بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل گریگر کا کہنا تھا کہ ”یہ مخصوص عصبی خلیے عمر کے ساتھ ساتھ کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں لیکن جو لوگ زندگی میں سرخ مرچوں کا باقاعدہ استعمال کرتے رہے ہوں ان میں یہ خلیے بڑھاپے میں بھی طاقتور اور متحرک رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ان سے منسلک عصبی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔یہ تمام ایسی بیماریاں ہیں جو ایک بار لاحق ہو جائیں تو ان کا کوئی مکمل علاج ممکن نہیں ہو پاتا۔ مرچوں کا استعمال ہی ہمیں بڑھاپے میں مکمل طور پر ان بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔“

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes