اوکاڑا۔ اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف کا32ٹو ایل میں قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن موقع پر احکامات جاری

Published on January 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments

اوکاڑا (یو این پی) اوکاڑا کے نواحی گاؤں 32 ٹو ایل میں بااثر افراد نے مبینہ طور پر سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے مکانات تعمیر کر کے رہائشیں اور احاطہ جات میں مال مویشی باندھ رکھے تھے اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف نے 32 ٹو ایل میں قبضہ مافیا کیخلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضے کر کے مال مویشی باندھ رکھے ہیں انہیں فوری طور پر خالی کیا جائے وگرنہ قبضہ گروپوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا اور قانون کے شکنجہ میں لایا جائیگا
ڈسٹرکٹ اوکاڑا کی بار کی فلاح اور ترقی کیلئے ہر ممکن کو شش کی جائیگی،راؤ عباس عدیل
اوکاڑا(یو این پی)ضلعی صدر ایپکا ایجو کیشن شفقت رسول سندھو کی جانب سے ڈسٹر کٹ بار کے نو منتخب صدر راؤ عباس عدیل اور جنرل سیکرٹری چوہدری شکیل کے اعزاز میں پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن میڈم ناہید واصف ،انجمن تاجران کے صدر چوہدری سلیم صادق،چوہدری عبداللہ طاہر،عباس جٹ ،ڈاکٹر اعجاز انجم کھو کھر،عبدالحمید جج،یاسر عرفات کھو کھر،سینئر قانون دان راؤ محمد اشرف،ڈاکٹر آصف رشید،اللہ دتہ اے ڈی،ودیگر ایپکا کے ممبران عہدیداران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ بار راؤ عباس عدیل اور جنرل سیکرٹری چوہدری شکیل نے کہا کہ سب سے پہلے ہم اپنے پیارے دوست حاجی خالد سعید ایڈووکیٹ کی خدمات کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ہماری کامیابی وکلاء کی کامیابی ہے بار کی فلاح اور ترقی کی ہر ممکن کو شش کریں گے وکلاء کی عزت وقار پر کوئی کمپرو مائز نہیں کیا جائیگا راؤ محمد اشرف ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء نے ہمیں بھر پور سپورٹ کیا جنکی بدولت ہمیں تاریخی فتح نصیب ہوئی اب کامیابی کے بعد بار اور بنچ کو ساتھ لے کر چلیں گے اور اوکاڑا بار کو مثالی بار بنائیں گے ہم ایپکا ایجوکیشن کے تمام ممبران عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں اتنی عزت سے نوازا۔۔۔ 
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے تھانہ چورستہ میاں خاں کا ملاحظہ کیا جہاں انہوں نے تھانے کے کمروں ، حوالات اور فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا
اوکاڑہ(یو این پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے تھانہ چورستہ میاں خاں کا ملاحظہ کیا جہاں انہوں نے تھانے کے کمروں ، حوالات اور فرنٹ ڈیسک کا معائنہ کیا انہوں نے صفائی ستھرائی پر اطمینان کا اظہا رکیا بعد ازیں تھانہ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور تفتیشی افسران سے مختلف مقدمات کے بارے میں پوچھ گچھ کی انہوں نے گزشتہ سال اوررواں سال کا تقابلی جائزہ لیا اس میں وارداتوں میں نمایاں کمی ظاہر ہونے پر ایس ایچ او سمیت تمام عملہ کو شاباش دی انہوں نے ہیڈ کنسٹیبل اور کانسٹیبل سے خصوصی طور پر ملاقات کی ان سے تنخواہ، میڈیکل بل اور چھٹیوں کے بارے میں معلومات حا صل کیں ڈی پی او نے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل پولیس فور س کی بنیاد ہے اگر ذہنی طور پر یہ لوگ مطمئن ہوں توپور ے ضلع کی پولیس فورس پر مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes