بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں، ڈپٹی ہائی کمشنر کی رواں ہفتے 5 ویں بار دفتر خارجہ طلبی

Published on January 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 428)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) ازلی دشمن بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا ، ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو رواں ہفتے 5 ویں بار دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی جو کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارتی فورسز نے حالیہ خلاف ورزی گزشتہ روز (ہفتہ) اورآج (اتوار کو) کی ۔ بھارتی فورسز کی جانب سے مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری کی مسلسل خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو پانچویں بار دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ معصوم شہریوں کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes