آصف زرداری سے بابراعوان کی ملاقات ،ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

Published on August 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 561)      No Comments

023
لندن(یوا ین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بابر اعوان کو آصف علی زرداری کی قربت پھر سے حاصل ہوگئی  ۔ لندن میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سے ملاقات کی  اور انہیں پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتوں اور وکلاء کے موقف سے آگاہ کیا  ۔تفصیلات کےمطابق لندن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی   اور انہیں ملک کی سیاسی صورتحال پر بریفنگ کے ساتھ ساتھ پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتوں اور وکلاء کے موقف سے بھی آگاہ کیا  ۔ پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کے ٹی او آرز موثر اور آئینی ہیں ۔ پاناما لیکس کی ہر صورت تحقیقات ہونی چاہیں ۔ آصف علی زرداری نے نومبر2016 سے نومبر2017 تک کا سال پیپلز پارٹی کے گولڈن جوبلی سال کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ  سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کیس ہارنے کے بعد بابر اعوان اور آصف علی زرداری میں دوریاں پیدا ہوگئیں تھیں  ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme