وہاڑی،محمدی دستر خوان کا سلسلہ دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ

Published on January 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments
\"9-1-2014\"
وہاڑی( یواین پی)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں نادار اورمساکین کے علاوہ کم آمدنی والی افراد کو ایک وقت کا کھانا انتہائی کم قیمت یا مفت فراہم کرنے کے لیے محمدی دستر خوان کا سلسلہ دوبارہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلہ میں وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے محمدی دسترخوان پراجیکٹ پنجاب کے کنوینےئر حاجی محمد نواز نے گزشتہ روز ضلع وہاڑی کی تینوں تحصیلوں کا دورہ کیا اور انتظامی افسران کے علاوہ ضلع کی انجمن تاجران کے عہدیداروں اور مخیر افرادسے ملاقات کی اور انہیں محمدی دسترخوان جیسے نیک فریضہ میں بڑھ چڑھ کر شامل ہونے کی ترغیب دی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشں آفیسر وہاڑی جواد اکرم کے دفتر میں انہوں نے ڈی سی او جواد اکرم ، اے ڈی سی علی عنان قمر ،ای ڈی او زراعت شہزاد صابرچودھری، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی عمران منیر بھٹی ، ڈی او انٹر پرائزز کے علاوہ انجمن تاجران وہاڑی کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد ،کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اسلم مدنی کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وہاڑی میں 12محمدی دسترخوان ابتدائی طور پر شروع کئے جائینگے جن کی تعداد بعد ازاں بڑھا دی جائیگی انہوں نے کہا کہ ڈی او انٹر پرائزز محمد ی دسترخوانوں کے لیے الگ الگ سوسائیٹیز رجسٹرڈ کریں اور ان سوسائٹیز کو فعال کر کے ان دسترخوانوں کو اپنی مدد آپ کے تحت چلایا جائے تاکہ غریب افراد کو ایک وقت کا کھانا انتہائی کم قیمت پر یا مفت میسر آسکے انہوں نے کہا کہ کسی بھوکے ،غریب مسکین یتیم کو کھانا کھلانے کا بہت زیادہ اجر وثواب ہے اور اللہ وحدہ لاشریک کے نام پر اس کی مخلوق کو کھانا کھلانے والا نہ صرف اللہ کامحبوب ہو جاتا ہے بلکہ وہ اللہ کی پناہ میں آکر بہت سے مصائب سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے
Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes