پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے 13 اگست تک ملتوی

Published on August 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

لاہور (یواین پی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذر، حکومت کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس صرف 13 منٹ ہی چل سکا، سپیکر نے بغیر کسی کاروائی کے اجلاس 13 اگست تک ملتوی کر دیا۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس روایت کے برعکس 19 منٹ کی تاخیر سے سپیکر چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں پی پی 38 سیالکوٹ سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے احسن سلیم برال نے بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھایا۔سپیکر چوہدری پرویز الہی نے ان سے حلف لیا، حلف کے فوری بعد اپوزیشن رکن خلیل طاہر سندھو نے کورم کی نشاندہی کر دی۔ سپیکر کی ہدایت پر گنتی کرائی گئی تو اس وقت حکومت کے صرف 9 ارکان ایوان میں موجود تھے جس پر سپیکر نے پندرہ منٹ کیلئے گھنٹیاں بجنا کی ہدایت کی۔ پندرہ منٹ بعد گنتی کرائی گئی تو حکومت کے 17 ارکان ہی ایوان موجود تھے جس پر سپیکر نے کورم پورا نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس 13 اگست بروز جمعہ صبح 9 بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog