ملک وقوم کو مختلف سنگین چیلنجزکا سامنا ہے چوہدری غلام مرتضی

Published on January 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 199)      No Comments

\"mpa
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ضیاء) کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے نے کہا ہے کہ ملک وقوم کو مختلف سنگین چیلنجزکا سامنا ہے اور اس وقت بعض سیاستدان تعصب کی سیاست کر کے ملک وقوم کی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں کوئی سندھ کارڈ پر ناز کرتا ہے اور کوئی مہاجر وں کے جذبات سے کھیل کر لمبے لمبے دعوے کرتا ہے اور کسی نے خیبر پختونخواہ میں نسلی اور خاندانی سیاست کا تسلط جما رکھا ہے اور ایسی صورتحال میں ہم نے پارلیمنٹ اور عوام میں صرف اور صرف قومی یکجہتی کے تحت سیاست کی ہے اور ایوان گواہ ہے کہ ہمارا مثبت کردار علاقے سے لر ملک کے کونے کونے میں سب سے منفرد اور نمایاں ہے ہمیں بعض لیڈروں کی طرح لمبی لمبی اور بے سرویا الزام تراشی کی عادت نہیں اور نہ ہی الزام تراشی کی سیاست کرتے ہیں اور نہ کبھی کی ہے انہوں نے کہا کہ ہارون آباد کے عوام مترد کردہ روایتی بیان بازوں کو اب حقیقت کا سامنا کرنا چاہیے اور ہمارا سیاسی کردار خدمت اور صرف خدمت سے سجا ہوا ہے اور عوام ہماری خدمت اور شرافت کی سیاست کو سمجھتے ہیں اور ہمارا منشور صرف عوام کی بہتری ہے اور اس منشور پر عمل پیرا ہونے کے علاوہ ہمیں کچھ اور سروکار نہیں ہے ذاتی تشہیر اور بے بنیاد بات نہ کبھی کی ہے اور نہ کبھی کرنے کا ارداہ ہے ہم صرف عوام کے ساتھ اور ان کے شانہ بشانہ ہر دکھ سکھ میں شامل رہیں گے اور ہماری جڑیں عوام کے ساتھ وابستہ ہیں اور ہماری سیاست عام آدمی کی بہتری ہے اور عام آدمی کے لیے ہمارا اخلاص سبھی پر واضع ہے اور یہی ہماری سیاست اور یہی ہمارا اثاثہ ہے اس اثاثے پر فخر ہے اور ہارون آبادکے عوام کے ساتھ وفاداری کا عزم ہے اور ایوان میں جا کر اونچی ہواؤں میں اڑنے کے خواب دیکھنے کی بجائے اس علاقے کی آواز بنیں ہیں اور ہم نے صرف اور صرف اپنے علاقے کے حقوق کے تحفظ کا عزم کر رکھا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes