حکومت نے عوام پر ایک اور بم گرا دیا، بجلی فی یونٹ تیس پیسے مہنگی

Published on October 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیپرا کی سفارش پر بجلی کے ریٹ 30 پیسے فی یونٹ بڑھانے کی منظوری دے دی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 300 یونٹ پر نہیں ہوگا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے 27 ستمبر کو بجلی مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں ایران سے مکران کو بجلی کی فراہمی کا ریٹ منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سنٹرل پاور پرچیز اتھارٹی بجلی کی خریداری کرے گی۔اس کے علاوہ ای سی سی نے سندھ کے علاقے اسلام کوٹ میں بجلی کے صارفین کے لیے سبسڈی کی منظوری دی جبکہ کفایت شعاری مہم پر عمل درآمد کی تفصیلات طلب کی گئیں۔اجلاس میں الطوارقی سٹیل کیس میں 41 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی گئی۔ سپلیمنٹری گرانٹس سے الطوارقی سٹیل کے خلاف مقدمے کی پیروی کی جائے گی۔اس کے علاوہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت ایکنک کا اہم اجلاس ہوا جس میں 187 ارب روپے کے سات ترقیاتی منصوبے منظور کیے گئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme