پنجاب حکومت کا دس سالہ مجموعی کارکردگی کی بھرپور تشہیر کرنے کا فیصلہ

Published on January 24, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 205)      No Comments

لاہور( یو این پی)مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے اپنے دو ادوار کی مجموعی کارکردگی کی بھرپور تشہیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سلسلہ میں متوقع طور پر گرینڈ شو کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جامع رپورٹ عوام اور میڈیا کے سامنے رکھی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس سلسلہ میں چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کا گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں تمام محکموں کو اپنی دس سالہ کارکردگی کی جامع رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت کی مدت پوری ہونے سے قبل دس سالہ مجموعی کارکردگی کو سامنے لایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes