یاسر شاہ پہلی بار ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر

Published on July 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

66
لاہور(یواین پی) سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سے پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ بھی تبدیل ہوئی ہے۔ یاسر شاہ کیریئر میں پہلی بار ٹاپ فائیو پلیئرز میں شامل ہو گئے ہیں۔ یونس خان، شان مسعود، یاسر شاہ اور عمران خان کی رینکنگ بہتر ہوئی جب کہ اظہر علی کی تنزلی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونس خان سنچری کی بدولت آٹھویں سے چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ بیٹنگ میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ پہلے، جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز دوسرے اور ہاشم آملا تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق چودہویں نمبر پر ہیں جب کہ اظہر علی بارہویں سے سترہویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بالرز رینکنگ میں لیگ سپنر یاسر شاہ نے اونچی چھلانگ لگائی ہے اور نویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔ بولرز رینکنگ میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پہلے، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy