چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے تلور کے شکار کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا

Published on January 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 350)      No Comments



لاہور (یوا ین پی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے تلور کے شکار کیخلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے رواں سال تلور کا شکار کرنے کی اجازت دے دی تاہم سروے مکمل ہونے تک آئندہ سال شکار پر پابندی لگادی۔چیف جسٹس منصور علی شاہ نے تلور اور نایاب مہمان پرندوں کا سروے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تلور کے شکار کو عدالتی کمیشن کی رپورٹ سے مشروط کر دیا،عدالت نے کہا ہے کہ ہر سال تلور کی افزائس سے متعلق سروے کرایا جائے، کمیشن کو دسمبر 2018 میں تلور کی افزائش سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ہر سال افزائس سے متعلق سروے کی روشنی میں تلور کے شکار کی اجازت ہو گی،تلور کی افزائش مقررہ ہداف سے کم ہوئی تو شکار پر پابندی عائد کر دی جائے اوراگرتلور کی افزائش مقررہ ہداف سے بڑھ گئی تو شکار کی اجازت ہو گی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme