انڈونیشیا کے صدر اسلام آباد پہنچ گئے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطا ب کریں گے

Published on January 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) انڈونیشیاکے صدرجوکوودودوکا پاکستان کے دو روزہ دورے پر جمعہ کواسلام آباد پہنچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیا گیا،وہ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے،جوکوودودوپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنیوالے انڈونیشیا کے دوسرے صدر ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودوپاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پرآج سہ پہر وفاقی دارالحکومت پہنچ گئے، خاتون اول مادام ایریانا ودودو بھی ان کے ہمراہ ہیں۔صدر مملکت ممنون حسین اور خاتون اول بیگم محمودہ ممنون حسین نے نور خان ایئر بیس پر ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزرائ، ارکان پارلیمان اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انڈونیشیا کے صدر کو کو آمد پر سلامی دی گئی۔صدرجوکو ودودو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کرینگے۔ وزراءاور تجارتی وفد بھی صدر ودودو کے ہمراہ ہے،ن کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔صدر مملکت ممنون حسین انڈونیشیا کے صدر کے اعزاز میں ضیافت دینگے جبکہ وہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی ملاقات کرینگے۔پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان قریبی تاریخی اور خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔انڈونیشیا پاکستان کا آٹھواں بڑا اور آسیان خطے میں سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 2.1ارب ڈالر سالانہ ہے۔صدر جوکو ودودو کے دورہ سے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان موجودہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes