بی ایم اے فارما کے تعاون سے طالبات کیلئے شفاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر بورنگ سسٹم ٹربائن کا افتتاح

Published on August 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی /شیخ ندیم شیراز )گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اوکاڑہ سٹی میں بی ایم اے فارما کے تعاون سے طالبات کیلئے شفاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر بورنگ سسٹم ٹربائن کا افتتاح مہمان خصوصی چوہدری احمد عبداللہ نے کردیا۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائےخواتین اوکاڑہ سٹی میں طالبات کے پینے کے لئےشفاف پانی کی فراہمی کے لیے پرنسپل ثمینہ زبیر کی خصوصی کاوش سے بی ایم اے فارمااوکاڑہ کی طرف سے واٹر بورنگ سسٹم ٹربائن کا افتتاح مہمان خصوصی چوہدری احمد عبداللہ نے کیا۔ اس موقع پر چوہدری احمد عبداللہ اور مہمانان اعزاز ڈائریکٹرکالجز ساہیوال۔ ڈویژن مسعود فریدی، سابق ایم پی اے میاں اصغرجیویکا نے کالج میں پودے بھی لگائے اور دعا کی گئی بعد ازاں پرنسپل کالج ہذا ثمینہ زبیر نے واٹر بورنگ سسٹم عطیہ کرنے اور کالج میں پینے کےشفاف پانی کی عدم دستیابی کا دیرینہ مسئلہ حل ہونےپر چوہدری احمد عبداللہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقعہ پرپروفیسر ارشد،پروفیسرنوید عالم،پروفیسر عظمیٰ ریاض، پروفیسرفروا نقوی، پروفیسریاسمین کاشف،پروفیسرشازیہ احمد دیگر سٹاف اور طالبات بھی موجود تھیں اسکے علاوہ میاں عمراصغر جیویکا۔اور صحافی حضرات بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes