پشاور کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

Published on January 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

پشاور(یو این پی) پشاور کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے سربند میں زمین کے تنازعے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بھائی شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا جس کو بروقت طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا۔دوسری جانب تھانہ پشتخرہ کی حدود پاوکہ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہو گئیں جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم رپورٹ اور شناخت کے لئے ہپستال منتقل کر دیا گیا تا ہم پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes