تھائی لینڈ: مسلم زائرین کی کشتی ڈوبنے سے 15 افراد جاں بحق

Published on September 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

4
 بنکاک(یو این پی)بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک سیاحتی کشتی ڈوب گئی ہے۔ اس واقعے میں کشتی پر سوار 15 مسلم زائرین جاں بحق ہو گئے جب کہ دیگر گیارہ لاپتہ ہیں۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں سے مدد لی گئی ہے۔ اس واقعے میں کوئی غیر ملکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ اس دو منزلہ کشتی پر تقریباً ایک سو تھائی مسلم زائرین سوار تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تھائی لینڈ میں ایک سیاحتی کشتی ڈوب گئی ہے۔ اس واقعے میں کشتی پر سوار 15 مسلم زائرین جاں بحق ہو گئے جب کہ دیگر گیارہ لاپتہ ہیں، اس حادثے کی وجہ کشتی پر گنجائش سے زائد مسافروں کی موجودگی تھی۔ یہ واقعہ دارالحکومت بنکاک سے 80 کلومیٹر شمال میں چاؤ پھرایا دریا میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس دو منزلہ کشتی پر تقریباً ایک سو تھائی مسلم زائرین سوار تھے۔ پولیس کا کہناتھا کہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں سے مدد لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعے میں کوئی غیر ملکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme