اینڈرسن اور براڈ سے نمٹنا اچھی طرح جانتے ہیں، یونس خان

Published on June 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 378)      No Comments

06
لاہور:(یو این پی) پاکستان کے بہترین ٹیسٹ بلے باز یونس خان نے دورہ انگلینڈ پر جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ پر مشتمل باؤلنگ اٹیک کے خطرے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم انگلش باؤلرز سے واقف ہے اور ان سے نمٹ لے گی۔ ٹیم ماضی کو پس پشت ڈال کر لندن کے تاریخی گراؤنڈ میں کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہے۔ لاہور میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لارڈز میں ہم جب بھی کھیلتے ہیں ہمیں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں کی روایت، ڈریسنگ اور اس گراؤنڈ کا استعمال۔ انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنا ہمیشہ سے ہی چیلنج اور میرے لیے خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ یونس خان نے انگلینڈ کی مختلف کنڈیشنز کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ وہاں جا کر منصوبے کے مطابق کھیلیں تو آپ کسی بھی قسم کی کنڈیشنز اور کسی بھی باؤلر کے خلاف کامیاب رہیں گے۔ اسی منصوبے پر عمل کرتے ہوئے ماضی میں یونس خان نے انگلش کنڈیشنز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور گزشتہ پانچ اننگز کے دوران وہ 52.22 کی اوسط سے ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاید یہ میرا آخری دورہ ہو لیکن بحیثیت کرکٹر میں اپنی فٹنس اور فارم سے بہت مطمئن ہوں تو اگر خدا کے فضل سے میں اپنے ملک کیلئے اسی طرح کارکردگی دکھاتا رہا جس طرح ابھی دکھا رہا ہوں تو شاید مزید چار سے پانچ سال کھیل جاؤں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes