ٹھٹھہ کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے کراچی یونیورسٹی سے بیچلرز ڈگری میں اول پوزیشن حاصل کرلی

Published on January 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 471)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ٹھٹھہ کے پسماندہ علائقے سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے کراچی یونیورسٹی سے بیچلرز ڈگری میں اول پوزیشن حاصل کرلی ہے ،یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کو گولڈ میڈل کے اعزاز سے نوازا ہے، تحصیل ٹھٹھہ کی یوسی ٹنڈو حافظ شاہ کے پسماندہ دیہاتی علائقے کی رہائشی طالبہ الماس بنت محمد اسلم بہرانی کی بیٹی نے کراچی یونیورسٹی سے بی ایس بیچلرز کی ڈگری کا کورس مکمل کرکے یونیورسٹی میں اول پوزیشن حاصل کرلی ہے اس سلسلے میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی جانب سے یونیورسٹی میں ایک پروقار تقریب کا اھتمام کیا گیا جس میں طالبہ کو گولڈمیڈل کے اعزاز سے نوازا گیا ہے اس موقع پر اعزاز حاصل کرنے والی طالبہ الماس بہرانی نے کہا ہے کے میں محنت کرکے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں پوزیشن حاصل کر کے ثابت کیا ہے کے سندھ کی دیہاتی طالبات میں ٹیلنٹ موجود ہے اگر ان کو موقعے فراہم کیے جائیں تو وہ بھی اعلیٰ مقام اور اول پوزیشن حاصل کرسکتی ہیں ، اس موقعے پر اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ الماس بہرانی کے والدین اور ٹھٹھہ کی سول سوسائٹی نے خوشی کااظہار کیا ہے۔

عدالتی واٹر کمیشن کا سربراہ امیرہانی مسلم اپنی ٹیم کے ہمراہ نوری آباد کے قریب کلو کوہر سمال ڈیم کے مقام پر پہنچ کر ڈیم کا معائنہ کیا
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) عدالتی واٹر کمیشن کا سربراہ امیرہانی مسلم اپنی ٹیم کے ہمراہ نوری آباد کے قریب کلو کوہر سمال ڈیم کے مقام پر پہنچ کر ڈیم کا معائنہ کیا اس موقعے پر ڈیم میں کوٹری کے صنعتی اداروں سے آنے والے زہریلے اور آلودے پانی پر ناراضگی کا اظہار کرکے انتظامیہ سے جواب طلب کیا ،اس موقعے پر معائنے کے دوران نوری آباد اورعلائقے کی سول سوسائٹی نے کمیشن کے سربراہ کو شکایت دی کے ڈیم میں زہریلے پانی کی آمد سے علائقے کی ایک بڑی آبادی سخت متاثر ہونے لگی ہے ،مویشیوں سمیت انسان زہریلا پانی استعمال کرنے کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں اور ماحولیات ،فصل بھی سخت متاثر ہونے لگے ہیں ،جبکہ زہریلا پانی ڈیم سے نکل کر کینجھر جھیل میں داخل ہونے لگا ہے جس سے جھیل میں نہ صرف آلودگی بڑہنے لگی ہے اور مچھلی بھی مرنے لگی ہے ،جبکہ جھیل کا پانی ٹھٹھہ کے مختلف بئراج میں داخل ہوکر ٹھٹھہ ضلع کو سخت متاثر کرنے لگا ہے ،اس موقعے پر کمیشن کے سربراہ نے متعلقہ اداروں کو فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیکر کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme