لاڑکانہ میں ایک ماہ کے دوران وائرس سے 3 بچے جاں بحق

Published on April 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

لاڑکانہ: (یواین پی) جان لیوا مرض ایڈز لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں بچوں کی زندگیاں نگلنے لگا، ایک ماہ کے دوران 3 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 15 میں سے 12 بچوں میں ایڈز وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ایڈز کا جان لیوا مرض بچوں کی زندگیاں نگلنے لگا۔ رتو ڈیرو کے ڈاکٹر عمران نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے کلینک پر لائے گئے بچوں کی قوت مدافعت پر انہیں تشویش تھی جس کی تصدیق لیبارٹریوں نے بھی کر دی۔پی پی ایچ آئی کے ڈاکٹر عبدالحفیظ پتھالوجسٹ کا کہنا ہے مرض کے پھیلنے پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا ہے وقت کا تقاضہ ہے کہ مرض کے سدباب کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题