پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان سے پسماندگی کا خاتمہ کرے گی ،میرفرحان مگسی

Published on January 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

کوئٹہ(یوا ین پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء میر فرحان مگسی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو غریب عوام کو ساتھ لیکرچلنے پالیسی پر عمل کررہی ہے آنیوالا دور ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا ہوگا جس میں حکومت بنا کر بلوچستان سے پسماندگی کا خاتمہ اور سی پیک کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کرینگے‘یہ بات انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر مبارکباد دینے والوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی‘اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء برکت علی و دیگر بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک کی قیادت میں اپنی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جس پر مختلف علاقوں میں مجھے اچھے پیغام مل رہے ہیں اور مجھے دوستوں نے فیصلے پر نہ صرف مبارکباد دی بلکہ بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہاکہ اپنے علاقے جھل مگسی سے لوگوں کو شامل کرنے کیلئے جلد ایک تقریب کا انعقاد کریگا جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین کو بھی دعوت دینگے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی مرکزی چےئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے ماضی کی طرح اب کوشاں ہے انشاء اللہ 2018کے الیکشن میں پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں حکومت بنائیگی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy