فٹنس اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کو متحرک رکھنا ایم وائی ڈی ایف کے وژن اور مشن ہےمالتی گپتا

Published on December 19, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) جدہ سعودی عرب میں ال احلی اسپورٹس کلب کے تعاون سے انتہائی رعایتی ریٹ پر سالانہ رکنیت کے ساتھ ایم وائی ڈی ایف نے ہیلتھ کلب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ جس میں میمن برادری کے 25 سے زیادہ ممبران نے بہت قلیل عرصے میں رجسٹریشن کروائی۔ال احلی کلب میں ایم وائی ڈی ایف ہیلتھ کلب کے ممبران کے لیے ایک افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمانان خصوصی نائب قونصل انڈیا مسز مالتی گپتا، سنجے شرما اور ڈاکٹر منصور میمن نے خاص طور پر شرکت کی۔ مہمان خصوصی – مسز مالتی گپتا نے میمن کمیونٹی کے نوجوانوں کے لئے ایم وائی ڈی ایف کی سرگرمیوں اور کارکردگی کو سراہا اور قونصلر سطح پر ایم وائی ڈی ایف ٹیم کو اپنے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ سنجے شرما بھی ایم وائی ڈی ایف کی صحت مندانہ سرگرمیوں سے یکساں طور پر متاثر ہوئے۔ ڈاکٹر منصور میمن نے میمن برادری کے لوگوں کو ہیلتھ کلب سے منسلک کرنے پر ایم وائی ڈی ایف کیلئے تعریفی کلمات ادا کئیے۔ تقریب میں عبدالرحمن تائی کوانڈو کلب کے بچوں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے جن کو حاضرین نے خوب سراہا۔ باکسنگ چیمپئن انجینئر خالد فاروق نے بھی ہیلتھ کلب کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کا اظہار کیا۔ایم وائی ڈی ایف ممبران کی طرف سے مہمانان خصوصی کو اعزازی شیلڈ اور تحائف بھی پیش کیے گئے۔ تقریب میں جدہ کے معروف سماجی اور کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی۔خواتین کی فٹنس سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایم وائی ڈی ایف نے جدہ میں لائف اسٹائل فزیوتھراپی سنٹر کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے اور جلد ہی اسکا افتتاح متوقع ہے۔ فورم میمن برادری کے تمام نوجوان کو مدعو کرتا ہے کہ وہ نہ صرف کھیلوں بلکہ شخصیت کی نشوونما اور دیگر تعلیمی پروگراموں میں بھی اس فورم سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes