ضلع میں ترقیاتی کاموں کیلئے کوشاں ہیں، اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، سردار محمد یوسف

Published on January 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

مانسہرہ (یوا ین پی)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ترقیاتی کاموں کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں، ہماری ایک مکمل ٹیم بنی ہوئی ہے، مرکز سے وی سی کی سطح تک ہم اپنے اپنے حصہ کا فنڈ عوامی مسائل پر خرچ کر رہے ہیں، اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے این اے 20 میں شروع ہیں اور کئی ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ وہ گذشتہ روز یونین کونسل سم میں حاجی محمد روش پلوئی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ضلع ناظم مانسہرہ سردار سید غلام، ضلع ممبر سردار حاجی عبدالقدیر، راجہ عدالت و دیگر بھی موجود تھے۔ سردار محمد یوسف نے علاقائی مسائل کے حوالہ سے کہا کہ 95 فیصد بجلی کے کام مکمل ہو چکے ہیں، ہر گاؤں میں سڑکوں کے جال بچھائے گئے اور پانی کی سکیمیں فراہم کیں، ہر گاؤں میں سکول فراہمی اور تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں دور دور تک لڑکوں اور لڑکیوں کے سکول نہیں ہوتے تھے اس وقت ہر گاؤں میں سکول موجود ہیں اور جن راستوں پر گدھے و خچر تک نہیں جا سکتے تھے اب ان علاقوں میں گاڑیاں جا رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes