انتخابات میں توقع ہے کہ دو تہائی سے زائد اکثریت لیں گے،شوکت یوسفزئی

Published on April 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 35)      No Comments


پشاور(یواین پی)تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن بیرونی سازش کا حصہ بن گئی تھی، وزیر اعظم کے ٹرمپ کارڈ نے ان کی ہوائیاں اڑا دی ہیں۔قومی اسمبلی تحلیل کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں توقع ہے کہ دو تہائی سے زائد اکثریت لیں گے۔ قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ غداروں کو لانا ہے یا ایمانداروں کو مسنداقتدار پر بٹھاناہے۔ اپوزیشن اب گھبرائے نہیں، عوام کے پاس جائے۔ مدتوں بعد ایسا لیڈر ملا ہے جو پاکستان کے لئے کھڑا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy