ڈربن:(یو این پی)جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا نے ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے جاوید میانداد کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے بھارت کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 16 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ جاوید میانداد نے 233 میچوں میں 8 سنچریوں کی مدد سے 7381 رنز بنا رکھے تھے جبکہ آملا نے 159ویں میچ میں 26 سنچریوں کی مدد سے 7397 رنز بنائے ہیں۔