غیر متعلقہ و غیر منتخب افراد کی جانب سے گیس کے پریشر والز کا خود ساختہ افتتاح کرکے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔مسرور نواز جھنگوی

Published on November 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 553)      No Comments

sn

جھنگ (یواین پی) : صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 شہری نشست جھنگ پر یکم دسمبر بروز جمعرات کو منعقد ہونیوالے ضمنی انتخابات میں اہلسنت و الجماعت کے امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی نے کہا ہے کہ جھنگ سٹی اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں غیر متعلقہ و غیر منتخب افراد کی جانب سے گیس کے پریشر والز کا خود ساختہ افتتاح کرکے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا جبکہ یونیورسٹی کے قیام کی طرح ایک بار پھر عوام کو سبز باغ دکھانے والوں کو یکم دسمبر کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑیگا نیزسوئی گیس لانے کا سہرا مولانا محمد اعظم طارق کے سر ہے اور انشاء اللہ باقی علاقوں میں بھی ہم ہی گیس کے چولہے روشن کریں گے علاوہ ازیں یہ جھنگ کے شہریوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ سوئی گیس،ڈویژن، یونیورسٹی، میڈیکل کالج ،ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سمیت تمام بنیادی سہولیات کا حصول جھنگ کے شہریوں کا قانونی،۱ٓئینی،اخلاقی ،انسانی حق ہے اس لئے ہم عوامی مینڈیٹ سے ضمنی انتخاب میں شاندار کامیابی حاصل کرکے علاقائی تعمیر و ترقی کی نئی تاریخ رقم کریں گے لہٰذاووٹرز صرف ایک بار خدمت کا موقع فراہم کرکے دیکھ لیں انہیں گزشتہ نو سالوں میں برسراقتدار رہنے والوں اور ہم میں فرق کا پتہ چل جائیگا۔جمعرات کے روز شہر کے مختلف بازاروں میں انتخابی مہم کے دوران حلقہ کے ووٹرز سے ملاقات اور میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومتی امیدوار کو عوامی مینڈیٹ کے بر عکس کروڑوں روپے کے سرکاری وسائل کا بلا دریغ استعمال کرتے ہوئے دھونس دھاندلی سے کامیاب کروانے کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے لیکن مخالفین یاد رکھیں کہ یہ 11مئی2013ء کا الیکشن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم انتہائی شریف اورامن پسند لوگ ہیں اس لئے بہتر ہوگا کہ ہمارے صبر کو نہ ۱ٓزمایا جائے۔انہوں نے کہا کہ جتنی کرپشن، لوٹ مار، اقربا پروری گزشتہ نو سالوں میں کی گئی اسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ جھنگ کے غیور و باشعور عوام سرکاری خزانے کی بندر بانٹ، ڈیزل چوری،ذاتی مفادات کو عوامی مفادات پر ترجیح دینے والے خود غرض مفاد پرست موقع شناس،چڑھتے سورج کے پجاریوں اور جھنگ کو پسماندگی کی دلدل میں دھکیلنے والوں کو اچھی طرح جانتے اور پہچانتے ہیں اسلئے وہ انکے بہکاوے میں نہیں ۱ٓئیں گے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ یکم دسمبر بروز جمعرات کا سورج جھنگ کے شہریوں کیلئے سرما یہ داروں،وڈیروں، لٹیروں،بدمعاشوں اور جھنگ کے غیور عوام کو مسلسل مایوسی، پسماندگی،ذلت و رسوائی کا شکار بناکر رکھنے والوں سے نجات اور ان کے خلاف کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔انہوں نے ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ یکم دسمبر کو علی الصبح پولنگ سٹیشنوں پر پہنچ جائیں اور مرغی کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے جھنگ کے عوام کو اپنی قسمت بدلنے کا سنہری موقع فراہم کیا ہے اس لئے اگر انہوں نے اب بھی اس موقع کو ضائع کردیا تو پھر تمام عمر انہیں ذلت و رسوائی اور پسماندگی کی دلدل سے کوئی نہ نکال سکے گا۔اس موقع پر کئی اہم کاروباری، تجارتی، عوامی، سیاسی، سماجی،مذہبی، دینی شخصیات نے مولانا مسرور نواز جھنگوی کی بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔دوسری جانب راشدہ یعقوب شیخ کی نا اہلی کے باعث یکم دسمبر بروز جمعرات کو منعقد ہونیوالے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 78 شہری نشست جھنگ کے ضمنی انتخابات کی سر گر میاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اورشہر میں ہر طرف ہزاروں کی تعداد میں جہازی سائز تشہیری بل بورڈز،قد ۱ٓدم پورٹریٹس،بڑے بڑے بینرز، فلیکسز،پوسٹرز،اشتہارات کی بھرمار نظر آرہی ہے حتیٰ کہ بینرز کی تعداد حلقہ کے ووٹرز کی تعداد سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ کارنر میٹنگز سمیت ڈور ٹو ڈور رابطہ عوام مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے اور تمام امیدوار اپنے ہر قسم کے وسائل کے ساتھ میدان میں موجود ہیں مگر تا حال مسلم لیگ (ن )، اہلسنت و الجماعت پاکستان، پی ٹی ۱ٓ ئی، پی پی پی ، عوامی تحریک وغیرہ کے مرکزی، صوبائی، ڈویژنل عہدیداران کی جھنگ ۱ٓمد یا بڑے عوامی جلسوں سے خطاب کا سلسلہ شروع نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ مذکورہ حلقہ میں مسلم لیگ (ن) اور شیخ گروپ و یعقوب گروپ کے مشترکہ امیدوار آزاد ناصر انصاری، اہلسنت و الجماعت کے امیدوار مولانا مسرور نواز جھنگوی، پی ٹی ۱ٓ ئی کے امیدوار شیخ ارفع مجید، پی پی پی کے امیدوار سرفراز احمد ربانی اور عوامی تحریک کے امیدوار رانا محمد نسیم سمیت بعض دیگر امیدواروں میں مقابلہ ہورہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes