شہر قائد میں کسٹم کی کارروائی،15لاکھ ڈالر کا غیرقانونی کیمیکل ضبط، ملزم فرار

Published on February 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

 


کراچی (یو این پی)کراچی میں کسٹم حکام نے بن قاسم پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں غیر قانونی کیمیکل ضبط کر لیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں واقع پورٹ قاسم پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں غیر قانونی کیمیکل کو اپنی تحویل میں لے لیا جس کی مالیت 15لاکھ ڈالر بتائی جا تی ہیں جبکہ ملزمان بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان کسٹم حکام نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کیمیکل منشیات، دھماکہ خیز مواد بنانے سمیت متعددغیر قانونی اشیا بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا تھا ،کیمیکل کو پولینڈ سے پشاور پہنچایا گیا جہاں سے ملزمان نے اس کو کراچی پورٹ منتقل کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy