اٹلی، راہ گیروں پر فائرنگ سے6غیر ملکی باشندے زخمی،ہسپتال منتقل

Published on February 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments


پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلی
روم (یوا ین پی)اٹلی میں راہ گیروں پر فائرنگ سے6 غیر ملکی باشندے زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتار شخص کی گاڑی سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔فائرنگ کا یہ واقعہ شہر میچراتا میں پیش آیا، جہاں ایک گاڑی میں سوار مسلح شخص نے راہ گیروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6افریقی تارکین وطن زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کا نام لوکا ترینی ہے اور اس کی عمر 28 برس ہے۔ اس نے گرفتاری کے وقت گردن پر اٹلی کا جھنڈا لپیٹا ہوا تھا اور اس بات کے شواہد ہیں کہ یہ حملہ نسلی تعصب کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اٹلی میں چار مارچ کو انتخابات ہو رہے ہیں جن میں پناہ گزینوں کا مسئلہ ایک اہم ایشو ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog